لودھراں (جیوڈیسک) لودھراں میں ٹرین کی سکول رکشہ کو ٹکر، سکول جانے والے 6 طلبا جاں بحق، تفصیلات کے مطابق طلبا رکشے میں سوار ہوکر سکول جا رہے تھے کہ اسی دوران ریلوے لائن پار کرتے ہوئے رکشہ کراچی جانے والی ہزارہ ٹرین کی زد میں آگیا۔
ٹرین کی رکشہ کو ٹکر سے 6 طلبا نے موقع پر دم توڑ دیا جبکہ 7 زخمیوں کو تشویش ناک حالت کے پیش نظر بہاولپور ہسپتال داخل کرا دیا گیا ہے۔
عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ جس مقام پر حادثہ پیش آیا وہاں ریلوے انتظامیہ کا کوئی اہلکار موجود نہیں تھا اور نہ ہی اس مقام پر پھاٹک کو بند کرنے کا کوئی باقاعدہ نظام موجود ہے۔
پھاٹک پر موجود اہلکار قریب ہی قائم ریلوے سٹیشن پر موجود ٹرینوں کی نقل و حرکت کو دیکھ کر ٹرینوں کی آمد و رفت کا اندازہ لگاتا ہے اور پھاٹک کو کھولتا اور بند کرتا ہے۔
آج صبح جس وقت سکول رکشے والے نے پھاٹک پار کرنے کی کوشش کی تو وہاں کوئی ذمہ دار اہلکار موجود نہیں تھا اور پھاٹک کھلا تھا۔ رکشہ ڈرائیور نے جب پھاٹک پار کرنے کی کوشش کی تو اسی دوران وہاں سے گزرنے والی ہزارہ ٹرین کی زد میں آ گیا۔