افغان صوبہ لوگر میں 3 شہری غلطی سے مارے گئے: نیٹو کی ڈھٹائی

Nato Soldiers

Nato Soldiers

کابل (جیوڈیسک) نیٹو کے ترجمان نے وضاحتی بیان میں کہا ہے کہ بمباری کے سبب صوبہ لوگر میں 3 شہری غلطی سے مارے گئے۔ یہ واقعہ جمعہ کو پیش آیا تھا‘ ترجمان نے کہا خانہ بدوش زمین کے جھگڑے پر لڑائی کر رہے تھے ہم نے سمجھا طالبان ہیں جو حملے کی تیاری کر رہے ہیں۔

صوبائی پولیس چیف عبدالحکیم عشقزئی نے میڈیا کو بتایا مرنے والے بدو اور خانہ بدوش ہیں یہ چراگاہوں کے معاملے پر لڑتے‘ جھگڑتے رہتے ہیں۔

اقوام متحدہ کی رپورٹ کے مطابق رواں برس افغانستان میں 3188 شہری مارے گئے۔ گذشتہ برس کی نسبت ہلاکتوں میں 20 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا۔