سبی (محمد طاہر عباس ) محلہ لوہاراں سمیت شہر کے مختلف علاقوں میں پانی کی قلت علاقہ مکین گزشتہ تین دنوں سے پانی کی بوند بوند کو ترس گئے تفصیلات کے مطابق شہر کے مختلف محلہ لوہاراں ، محلہ قصاباں ، گنپت رائے روڈ ، جناح روڈ ، مسجد روڈ سمیت شہر کے مختلف علاقوں میں پانی کی شدید قلت پیدا ہوگئی ہے علاقہ مکین پانی کی بوندبوند کو ترس گئے ہیں۔
شہر کے مختلف علاقوں میں گزشتہ تین دنوں سے پانی نہیں آرہا ہے جس کے باعث لوگوں خصوصا خواتین بچوں اورنمازیوں کو مشکلات کا سامنا ہے پانی کی قلت کے باعث لوگ پا ٹینکر اور پانی کے ڈرم خریدنے پر مجبور ہیںگھروں اور مسجدوں میں وضو کرنے کیلئے بھی پانی موجود نہیں ہے لوگ ہاتھوں میں گیلن ،بالٹیاں لیکر پانی کی تلاش میں سرگرداں ہیں علاقہ مکینوں کاکہنا ہے کہ پانی کی قلت کے بارے میں بار بار شکایت کی مگر کوئی سننے والا نہیںعلاقہ مکینوں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا کہ پانی کی قلت کا مسئلہ حل کیاجائے۔