لواری ٹنل منصوبے کے لیے تین ارب روپے فراہم کرینگے، پرویز خٹک

Pervez Khattak

Pervez Khattak

پشاور خیبر پختونخوا حکومت نے لواری ٹنل منصوبے کے لیے تین ارب روپے کی فراہمی کا اعلان کیا ہے۔ وزیر اعلی خیبر پختونخوا پرویز خٹک کے مطابق لواری ٹنل منصوبے کے لیے تین ارب روپے پبلک سیکٹر ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت دیے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ چترال کو ہر دورحکومت میں نظر انداز کیا گیا۔

تاہم تحریک انصاف کی صوبائی حکومت چترال کو نظر انداز نہیں کرے گی۔ ٹنل کی تعمیر سے چترال کا ملک کے دیگر حصوں سے سارا سال زمینی رابطہ قائم ہوگا۔ اور علاقے میں اقتصادی سرگرمیوں کو فروغ حاصل ہو گا۔