لندن : جی 20 اجلاس میں مندوبین کی مبینہ جاسوسی کا معاملہ سفارتی تنازع کی شکل اختیار کر گیا

London

London

لندن (جیوڈیسک) لندن میں 2009 میں ہونے والی جی 20 کانفرنس کے دوران عالمی مندوبین کی مبینہ جاسوسی نے سفارتی تنازع کی شکل اختیار کر لی۔ ترکی، روس اور جنوبی افریقہ نے اس کی مذمت کرتے ہوئے برطانوی حکومت سے وضاحت طلب کی ہے۔ امریکی شہری ایڈورڈ سنوڈن کی جانب سے جاری ستاویزات پر کئی ممالک نیتشویش کا اظہار کیا ہے۔

ترک وزارتِ خارجہ نے کہا ہے کہ اس بات میں ذرا بھی سچ ہے تو یہ ایک اسکینڈل ہے، برطانوی حکومت سیوضاحت جاری کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ جنوبی افریقہ کی حکومت نے بھی اس معاملے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے برطانیہ سے مکمل تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔ روس کی خارجہ امور کی کمیٹی کے سربراہ کا کہنا ہے کہ یہ ایک سکینڈل ہے۔

امریکہ اس کی تردید کرتا ہے لیکن وہ ان پر اعتماد نہیں کر سکتے۔ دوسری جانب چین کی حکومت نے بھی اس سکینڈل پر اپنا پہلا رد عمل ظاہر کرتے ہوئے امریکی حکومت سیمعاملے پر وضاحت طلب کی ہے۔ برطانوی وزیرِاعظم ڈیوڈ کیمرون تاحال اس پر تبصرہ کرنے سے گریز کر رہے ہیں۔

امریکا کی جانب سے جاسوسی کا اسکینڈل ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب برطانیہ میں جی ایٹ ممالک کا اجلاس جاری ہے۔ اجلاس میں شریک تمام ممالک 2009 کے جی 20 کے اجلاس میں بھی شریک تھے۔