لندن: 44 سال بعد رولنگ اسٹونز کا کانسرٹ

London

London

لندن (جیوڈیسک) لندن میں چوالیس سال بعد رولنگ اسٹونز کا دھماکے دار کانسرٹ ہوا۔ مداحوں نے پر جوش استقبال کیا۔ رولنگ اسٹونز کی گائیکی اور انداز ایک بار لندن کے ہائیڈ پارک میں دھوم مچا گئی۔ چوالیس سال بعد رولنگ اسٹونز کی آمد نے شائقین کا چین لوٹ لیا۔ وہ کھنچے کھنچے ہائیڈ پارک چلے آئے۔ جہاں رولنگ نے اپنی آواز کا جادو جگا کر لوگوں کو مسحور کر دیا۔

مداح طویل عرصے بعد اپنے پسندیدہ گلوکار کو دیکھ دیکھ کر جوش سے چلاتے رہے اور ساتھ ساتھ گاتے بھی رہے۔ شائقین نے رولنگ اسٹونز ویکلم کے پوسٹر اٹھا رکھے تھے۔ اس قدر زبردست استقبال پر رولنگ اسٹونز خود بھی جھوم جھوم اٹھے اور خوب جوش میں گاتے رہے۔