لندن (جیوڈیسک) پاکستان کے ٹینس سٹار اعصام الحق اور ان کے انڈین ساتھی روہن بوپنا ومبلڈن ٹینس چیمپئن شپ سے باہر ہو گئے۔ منگل کو ایونٹ کے دوسرے راؤنڈ میں پاک- انڈین جوڑی کینیڈا کے وسیک پوسپیسل اور امریکا کے جیک سوک سے شکست کھا گئی۔
آٹھویں سیڈ اعصام بوپنا جوڑی کی ہار کا سکور 5-7،6-4،3-6 ،(5-7) 6-7، (7-3) 7-6رہا۔ تاہم ایونٹ کے مسکڈ ڈبلز میں اعصام الحق سے امیدیں اب بھی باقی ہیں۔ اعصام اور ویرا دشیوینا پر متشتمل جوڑی نے آسٹریا کے اولیور مارچ اور جمہوریہ چیک کی کیرولینا کو تین چھ ، سات چھ اور چھ تین سے زیر کرتے ہوئے اگلے راؤنڈ کے لیے کوالیفائی کر لیا۔