لندن (جیوڈیسک) شمالی لندن میں الطاف حسین کے گھر کاسرچ آپریشن مکمل کرلیا گیا، ذرائع کے مطابق خصوصی یونٹ سرچ آپریشن مکمل کرنے کے بعد آدھی رات کو واپس چلاگیا، 6اہلکار اب بھی موجود ہیں تاہم تلاشی کا مزید کام نہیں ہورہا ہے۔
خصوصی یونٹ کے تقریباً 40 اہلکاروں نے گھرکی تلاشی لی جبکہ کام میں فرانزک ماہرین نے بھی حصہ لیا۔ ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ عمران فاروق کے قتل کی تفتیش کرنیوالے یونٹ کے اہلکاروں نے بھی حصہ لیا،شمالی لندن میں الطاف حسین کے گھر کا انتظام اب مقامی پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے۔