لندن(جیوڈیسک) لندن میں کھیلوں اور کاروبار کے بنے میسکوٹس کی (British Mascot Grand National) ریس منعقد ہوئی جس میں انگلش فٹبال کلب نے ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔لندن کمپٹن پارک میں ہونیوالی سالانہ میسکوٹ ریس میں کھیلوں اور کاروبار سے تعلق رکھنے والے ستائیس میسکوٹ نے حصہ لیا۔
ریس میں میسکوٹس کو دو سو میٹر کا فاصلہ مکمل کرنا تھا جس میں کئی میسکوٹس کو راستے میں گرتے پڑتے اپنا سفر مکمل کرنا پڑا لیکن انگلش فٹبال کلب برمنگھم سٹی کے میسکوٹ (‘Brummie Bulldog’)نے بہترین پرفارمنس دکھائی اور ٹائٹل اپنے نام کیا۔ انیس سو ستانوے سے شروع ہونیوالی اس سالانہ ریس کا مقصد چیرٹی کے لیے پیسے اکٹھے کرنا ہے۔