پریانکا کے دل میں بھارتی وزیراعظم بننے کی خواہش مچلنے لگی

Priankaka Chopra

Priankaka Chopra

لندن (جیوڈیسک) بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا کے دل میں سیاست میں انٹری کیساتھ بھارتی وزیراعظم بننے کی خواہش مچلنے لگی۔

برطانوی میڈیا کے مطابق پریانکا اداکار نک جونس سے شادی کے بعد مستقبل میں سیاست میں انٹری دینے کی خواہشمند ہیں۔ اگرچہ پریانکا چوپڑا یو این سمیت دیگر سماجی تنظیموں اور بھارت میں فلاحی و انسانی حقوق کے کام سر انجام دے کر عوام کی خدمت کرتی رہی ہیں۔ تاہم انہوں نے مستقبل میں سیاست کے ذریعے عوامی خدمت کا ارادہ ظاہر کیا ہے۔

برطانوی اخبار ’دی ٹائمز‘ کو دیے گئے انٹرویو میں 36 سالہ پریانکا چوپڑا نے کہا کہ اگر انہیں موقع دیا ملا تو وہ بھارت کا وزیر اعظم بننے کے لیے انتخابات لڑیں گی۔ میرا خواب ہے کہ دنیا کے تمام انسان بلا تفریق اور سیاسی اختلافات رکھے بغیر ایک دوسرے سے جڑ جائیں اور کسی کو بھی دوسرے ملک میں جانے کے لیے اجازت اور پاسپورٹ کی ضرورت نہ پڑے۔

پریانکا چوپڑا کا کہنا تھا کہ ان کی سیاست میں دلچسپی ہے اور ایک طرح سے وہ فلاحی کام کرکے عوام کی خدمت کرکے سیاست ہی کر رہی ہیں۔ چاہوں گی کہ مستقبل میں بھارتی وزیر اعظم بننے کی دوڑ میں شامل ہوں اور مستقبل میں نک جونس بھی امریکی صدارتی انتخابات میں حصہ لیں۔

اداکارہ نے وضاحت کی کہ نک جونس میں امریکا کا اچھا صدر بننے کی صلاحیت موجود ہے اور وہ بھی ایک بہترین وزیر اعظم بن سکتی ہیں۔