لندن: برازیلی حکومت کے اقدامات کے خلاف مظاہرہ

London

London

برازیلی حکومت کی پالیسیوں کے خلاف لندن میں سینکڑوں افراد سخت احتجاج پر مجبور ہو گئے۔ حکومتی منصوبہ بندی کے خلاف نعرے بازی اور غم وغصہ کا اظہار کیا۔ برازیلی مظاہرین سے اظہار یکجہتی کیلئے لندن میں سینکڑوں افراد نے حکومت کی غیر معیاری پالیسیوں اور عوام کو سہولیات فراہم نہ کرنے پر احتجاج کیا۔

یاد رہے کہ آئندہ سال 2014 میں برازیل میں فٹبال کپ منعقد کئے جانے پر عوام میں حکومت کے خلاف بے چینی پائی جاتی تھی۔ جس پر عوام مسلسل سراپا احتجاج بنے ہوئے تھے۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ برازیل کی حکومت فٹبال کپ میں عوام کا معاشی استحصال کے ساتھ پبلک کرایوں میں اضافہ کر کے اس ورلڈ کپ کا انعقاد کر رہی ہے جو جہموری قدروں کی خلاف ورزی ہے۔