لندن : برطانوی ڈیزائنر کی تیار کردہ آئسکریم وین توجہ کا مرکز بن گئی

London

London

لندن (جیوڈیسک) کی سڑکوں میں برطانوی ڈیزائنر ہنری ہولینڈ کی تیار کردہ آئسکریم وین لوگوں کی توجہ کا مرکز بن گئی۔ اس وین میں آئسکریم نہیں بلکہ کپڑے فروخت کے لئے رکھے گئے ہیں۔ لندن کے سڑکوں پر ایسی آئسکریم وین گھوم رہی ہے۔ جو نت نئے ڈیزائن کے رنگ برنگے کپڑے بیچ رہی ہے۔

برطانوی فیشن ڈیزائنر ہنری ہولینڈ نے خود منوانے کے لئے نیا طریقہ نکالا اور ایسی وین بنائی جو دیکھنے میں آئسکریم وین لگے۔ لیکن اس میں انہوں نے آئسکریم کی تھیم پر تیار کردہ اپنے ڈیزائن کردہ ملبوسات اور دیگر اشیا رکھے ہیں۔

وین جہاں سے گزرتی ہیں لوگوں کی توجہ کا مرکز بن جاتی ہے۔ ہنری کا کہنا ہے کہ ان کا یہ منفرد طریقہ سستا ہونے کے ساتھ ساتھ لوگوں کی پہنچ میں ہے۔