لندن میں برطانوی فوجی قتل، 2 حملہ آور زخمی

British Army

British Army

لندن(جیوڈیسک) لندن میں فوجی بیرکس کے قریب نامعلوم افراد کے حملے میں ایک برطانوی فوجی قتل جبکہ 2 حملہ آوروں کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔لندن برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون نے واقعہ کی اطلاع ملتے ہی اپنا دورہ فرانس مختصر کر دیا۔

ذرائع کے مطابق انہوں نے واقعہ پر شدید دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ برطانوی فوجی کے قتل کا واقعہ دہشتگردی ہے۔ برطانوی عوام اپنے فوجی پر حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔

ہلاک فوجی کے اہلخانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ فرانس کا دورہ مختصر کرکے جلد وطن پہنچ رہا ہوں۔ لندن جا کر ہنگامی اجلاس کی صدارت کرونگا۔