لندن (جیوڈیسک) لندن میں بکینگھم پیلس کا باغ چار روزہ کارونیشن فیسٹول کیلئے عوام کے لئے کھول دیا گیا ہے۔ بکینگھم پیلس میں رونقیں چھا گئیں کیونکہ چار روزہ کارونیشن فیسٹول کی ابتدا ہونے کو ہے۔ کارونیشن فیسٹیول ملکہ برطانیہ الزبتھ دوئم کے طویل ترین برسر اقتداد رہنے والی ملکہ کے اعزاز میں منعقد کیا جارہا ہے۔ اس موقع پر ملکہ الزبتھ ،پرنس چارلس سمیت شاہی خاندان نے باغ میں ہونے والی تیاریوں کا جائزہ لیا۔
چار روزہ فیسٹول میں پچاس ہزار سے زائد لوگ لطف اندوز ہوسکیں گے۔ باغ میں داخلے کا ٹکٹ نوے پائونڈ ہے کیونکہ شاہی گارڈن کی رنگینیاں سے صرف شاہی خاندان اور محل کیعملہ کے لئے مخصوص ہیں۔ عوام کیلئے یہ خوبصورت باغ کم ہی کھولاجاتا ہے۔ ملکہ برطانیہ کی تاج پوشی کی تقریب دو جون انیس سو تریپن میں ملکہ وکٹوریہ کی وفات کے بعد کی گئی تھی۔