لندن: بکنگھم پیلس میں داخل ہونیوالا گرفتار، چاقو برآمد

Knife Recovered

Knife Recovered

لندن (جیوڈیسک) لندن پولیس نے بکھنگم پیلس میں داخلے کی کوشش پر ایک چاقو بردار شخص گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق 44 سالہ مشکوک شخص دوپہر کے وقت شاہی محل میں گھسنے کی کوشش کر رہا تھا کہ سیکورٹی اہلکاروں نے اسے روک لیا۔ تلاشی لینے پر اس سے ایک چاقو برآمد ہوا۔

ہائی سیکورٹی زون میں چاقو لانیپر پولیس نے ملزم کو گرفتار کر کے پولیس اسٹیشن منتقل کر دیا ہے جہاں اس سے مزید تفتیش جاری ہے۔ گزشتہ ماہ بھی بکھنگم پیلس کے سیکورٹی اہلکاروں نے دو مشکوک افراد کو گرفتار کیا تھا۔