لندن (جیوڈیسک) برطانیہ میں گزشتہ نو سالوں کے دوران کیئر ہومز میں ایک ہزار سے زائد ضعیف افراد جسم میں پانی کی کمی کے باعث ہلاک ہو گئے، برطانوی جریدے میں شائع ہونے والی رپورٹ میں بتایا گیا ہے۔ برطانیہ کے کیئر ہومز کی غفلت سے 2003 سے 2012 تک ایک ہزار سے زائد کیئر ہومز میں ایک ہزار ایک سو اٹھاون افراد کی ہلاکت کی وجہ جسم میں پانی کمی سے ہوئی ھے ۔
تربیت یافتہ اسٹاف کی موجودگی میں ضعیف مریض نامناسب دیکھ بھال اموات کی اہم وجہ ہے، سماجی کارکنان کا کہنا ہے کہ ایسا سلوک جانوروں کیساتھ بھی کیا جائے تو عام افراد شدید ردعمل کا مظاہرہ کریں۔