لندن: گستاخانہ خاکوں کیخلاف برطانوی وزیراعظم کے گھر کے باہر احتجاجی مظاہرہ

London

London

لندن (جیوڈیسک) لندن میں برطانوی وزیراعظم کے گھر کے باہر فرانسیسی جریدے میں شائع گستاخانہ خاکوں کے خلاف احتجاج کیا گیا۔

مظاہرین نے برطانوی حکومت سے گستاخانہ خاکوں کے خلاف قانون سازی کرنے کا مطالبہ کیا، سینکڑوں مظاہرین نے کتبے اٹھا رکھے تھے جن پر گستاخانہ خاکوں کے خلاف نعرے درج تھے یہ احتجاج مختلف مسلمان تنظیموں نے کیا تھا جس میں وفاقی وزیر مذہبی امور سردار یوسف نے بھی شرکت کی۔

مطالبہ کیا کہ مسلمانوں کو بھی دیگر مذاہب کی طرح تحفظ فراہم کیا جائے، آزادی اظہار کے نام پر مسلمانوں کی دل آزاری نہ کی جائے۔