لندن : کیس میں پیش رفت کے بعد عمران فاروق کی بیوہ کی سیکیورٹی سخت

London

London

لندن (جیوڈیسک) لندن پولیس نے ڈاکٹر عمران فاروق کی بیوہ کی سکیورٹی مزید سخت کر دی ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق کیس میں حالیہ پیش رفت کے بعد شمائلہ فاروق اور ان کے بچوں کی سکیورٹی میں اضافہ کرتے ہوئے پولیس اہلکار ان کے گھر پر تعینات کر دیئے گئے ہیں۔ لندن پولیس کے آفیسرز نے ڈاکٹر عمران فاروق کی بیوہ شمائلہ فاروق سے ملاقات کی ہے اور ان کو اب ہونے تک کیس پر ہونے والی پیش رفت سے آگاہ کیا۔

پولیس نے کیس میں سامنے آنے والے چند نئے ایشوز پر شمائلہ عمران سے معلومات حاصل کیں۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ شمائلہ عمران نے اس بات کی تصدیق کی کہ ان کے چند لوگوں سے سیاسی اختلافات تھے اور وہ اس سلسلے میں کافی پریشان بھی تھے۔

لندن پولیس نے ڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس میں گرفتار شخص سے تفتیش کے سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔ تفتیش کے دوران ملزم سے ڈاکٹر عمران فاروق کی زندگی کے آخری چند برس کے حوالے سے تفتیش کی جا رہی ہے۔