لندن : چیمپئنز ٹرافی میں سری لنکا نے انگلینڈ کو 7 وکٹوں سے ہرا دیا

Champions Trophy

Champions Trophy

لندن (جیوڈیسک) چیمپئنز ٹرافی کے میچ میں سری لنکا نے انگلینڈ کو 7وکٹوں سے ہرادیا۔ کمار سنگاکارا 134اور کولا سیکیرا 58 رنز پر ناٹ آٹ رہے۔ سری لنکا نے 294 رنز کا ٹارگٹ 48 ویں اوور میں حاصل کر لیا۔ سری لنکا نے انگلینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔

چیمپئنز ٹرافی کے میچ میں انگلینڈ نے سری لنکا کو جیت کیلئے 294 کا ہدف دیا، ایلسٹر کک، جوناتھن ٹروٹ اور جو روٹ نے نصف سنچریاں اسکور کیں۔ اوول لندن میں کھیلے جارہے میچ میں سری لنکا نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا جو انہیں کافی مہنگا پڑا، انگلش ٹیم نے مقررہ 50 اوورز میں 7 وکٹ پر 293 رنز بنا ڈالے۔

جوناتھن ٹروٹ 76، جو روٹ 68 اور کپتان ایلسٹر کک 59 رنز بنا کر نمایاں بیٹسمین رہے، ای ین بیل 20 اور اوئن مورگن 13 رنز بنا کر آٹ ہوئے، انگلش آل رانڈر روی بوپارا نے جارحانہ کھیل پیش کیا اور آخری دو اوورز میں 38 رنز بنائے، وہ 13 گیندوں پر 3 چھکوں اور 2 چوکوں کی مدد سے 33 رنز بنا کر ناٹ آٹ رہے۔ سری لنکا کی جانب سے لستھ مالنگااور رنگانا ہیراتھ نے 2 ، 2 کھلاڑی آٹ کئے، شامندا ایرانگا 10 اوورز میں 2 وکٹوں پر 80 رنز دے کر مہنگے ترین بولر رہے، کولاسیکارا ایک وکٹ لے سکے۔