لندن: کیمیائی مادہ خارج ہونے سے 40 افراد اسپتال پہنچ گئے

London

London

لندن (جیوڈیسک) برطانیہ کی کاؤنٹی نارفاک میں کیمیائی مادہ خارج ہونے کے باعث 40 افراد اسپتال پہنچ گئے۔

برطانیہ کی کاؤنٹی نارفاک کے علاقے بیلٹن کی رہائشی تفریح گاہ میں گیسوں کے اخراج کے باعث پولیس اور ایمبولنسوں کو بلانا پڑا پولیس کو ڈھائی بجے دن اطلاع ملی تھی کہ سوئمنگ پول کے قریب گیسیں خارج ہونے سے 40 افراد متاثر ہیں۔

اس اطلاع پر پولیس اور ایمبولینسیں پہنچیں اور متاثرہ افراد کو اسپتال پہنچایا، پولیس حکام کا کہنا ہے کہ خوش قسمتی سے کوئی زیادہ متاثر نہیں ہوا اور سب کو اسپتال سے فارغ کردیا گیا ہے۔