لندن (جیوڈیسک) لندن میں سردی کے موسم میں ڈبل ڈیکر بس نے بھی سوئیٹر پہن لیا۔ بر طانوی آرٹسٹ نے اون کی مدد سے بس کو خوب صورت رنگوں سے رنگ دیا۔
سرد موسم میں جسم کو گرم رکھنے کے لیے اون سے بنے سوئیٹر پہنے جاتے ہیں لیکن لندن میں ایک خاتون آرٹسٹ نے ڈبل ڈیکربس کو سجانے کے لے اسے بھی سوئیٹر پہنا کر منفرد بنادیا۔ قوس قزح کے رنگوں والی اون سے سجی یہ بس جب سڑک پر آئی تو سب کی تو جہ کا مر کز بن گئی۔