لندن: رنگارنگ سالانہ ناٹنگ ہل کارنیول” کا آغاز

London

London

برطانیہ میں موج مستی اور ہلے گلے سے بھرپور رنگا رنگ سالانہ ناٹنگ ہل کارنیول” کا آغاز ہوگیا ہے۔ یورپ کے سب سے بڑے اسٹریٹ فیسٹیول کی تقریب میں لاکھوں افراد کی شرکت متوقع ہیں۔ برطانیہ کے شھر نوٹنگ ہل کی گلیوں میں رنگ سارے بکھر گئے۔ روائتی لباس زیب تن کئے، گیت گاتے، رقص کرتے جوش وخروش سے بھرپور ہزاروں لوگ یورپ کا سب سے بڑا سالانہ اسٹریٹ کارنیوال منا رہے ہیں۔

کارنیول میں شرکت کے لیے کسی نے اپنایا پریوں کا بھیس تو کو ئی نظر آیا رنگ برنگے منفرد لباس پہنے۔ کارنیول کی رونق کو چارچاند لگائی ننھے بچوں جو اپنی خوشی کا اظہار بڑھ چڑھ کر کررہے تھے۔ دنیا بھر سے سیاحوں کی بڑی تعداد بھی کارنیو ل کی رنگینوں سے لطف اندوز ہونے کے لیے نوٹنگ ہل پہنچ گئی ہے۔ انتیظامیہ کا کہنا ہے اس سال فیسٹول میں دس لاکھ سے زائد لوگ شرکت کرینگے۔