لندن کانفرنس : داعش کیخلاف طویل المدتی اقدامات پر اتفاق

ISIS

ISIS

لندن (جیوڈیسک) لندن میں 21 ممالک کے اعلیٰ عہدیدار شام اور عراق میں دولتِ اسلامیہ ”داعش“ کو کنٹرول کرنے کے حوالے سے کانفرنس میں داعش کیخلاف طویل المدتی متفقہ اقدامات کرنے پر اتفاق کر لیا گیا۔

داعش کی ریکروٹمنٹ اور فنڈنگ، روکنے اور کارروائیاںتیز کرنے پر غور کیا گیا کیری نے کہا ہے کہ شدت پسندوں کو ختم کرنے کا کوئی شارٹ کٹ نہیں، مشن طویل ہے۔

برطانوی وزیر خارجہ فلپ ہیمنڈ نے کہا داعش کے خاتمے کا عہد کیا ہے۔ عراقی وزیراعظم نے کہا کہ عالمی مارکیٹ میں تیل کی گرتی ہوئی قیمتیں داعش کے خلاف لڑنے کی عراقی صلاحیت کو متاثر کر سکتی ہیں۔