کراچی (جیوڈیسک) متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کی اعلیٰ قیادت کے درمیان آئندہ سیاسی حکمت عملی اورتنظیمی امور کے حوالے سے لندن میں تفصیلی مشاورت مکمل کرلی گئی اور ایم کیو ایم کے رہنما ڈاکٹر فاروق ستار کو اہم ٹاسک دے دیا گیا ہے کہ وہ ناراض پارٹی رہنماؤں کو منائیں۔
اہم ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر فاروق ستار نے مصطفیٰ کمال، انیس قائم خانی سمیت بیرون ملک میں موجود کئی رہنماؤں سے رابطے شروع کر دیے ہیں اور اطلاعات ہیں کہ ان رابطوں میں مثبت پیش رفت ہوئی ہے اور ممکنہ طور پر جلد اہم رہنما وطن واپس پہنچ جائیں گے۔