لندن ڈائمنڈ ایتھلیٹکس، یوسین بولٹ کی تیاریاں مکمل

London

London

لندن (جیوڈیسک) لندن ڈائمنڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ کی تیاری کے لیے ٹرپل اولمپک چیمپئن یوسین بولٹ سمیت سٹار ایتھلیٹس نے تیاریاں مکمل کر لیں۔ اولمپک گیمز دو ہزار بارہ کے ایک سال گزرنے کے بعد لندن میں ڈائمنڈ لیگ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ کے لیے اولمپک سٹیڈیم کو پہلی بار کھولا گیا جہاں ایک دن بعد ہونیوالے مقابلوں کے لیے عالمی چیمپئن یوسین بولٹ سمیت سٹار ایتھلیٹس نے خوب پریکٹس کی۔

سٹیڈیم میں جمیکن سٹار بولٹ اپنے منفرد انداز میں پریکٹس کرتے نظر آئے۔ ایک سو دس میٹر ہرڈلز ریس کے ریکارڈ ہولڈر ایریز میریٹ اور خواتین کی ایک سو میٹر ریس کی چیمپئن سیلی پئیرسن بھی اسٹیڈیم میں ایونٹ کی تیاری میں مصروف نظر آئیں۔