لندن : مصر کے غرق شدہ شہروں سے دریافت ہونے والے مجسموں کی نمائش

London,

London,

لندن (جیوڈیسک) قدیم زمانے میں مصر کے غرق آب ہونے والے دو شہروں سے دریافت مجسمے اور اشیا لندن کے برٹش میوزیم میں نمائش کے لئے رکھ دیئے گئے ہیں ۔

سمندر میں غرق مصر کے دو قدیم شہروں سے دریافت ہونے والے مجسمے اور دوسری اشیا لندن کے برٹش میوزیم میں نمائش کے لئے رکھ دیئے گئے ہیں ۔ یہ مجسمے دو ہزار سال بعد 2001 میں سمندر میں سے تلاش کے دوران نکالے گئے تھے ۔

قدیم مصر میں دریائے نیل کے خدا سمجھے جانے والے ہیپی نامی مجسمہ اب تک دریافت ہونے مجسموں میں سب سے بڑا ہے جس کی اونچائی 4.5 میٹر ہے ۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ دونوں شہر تقریباً ایک ہزار برس پانی میں دفن رہے ۔ ان مجسموں سے پتہ چلتا ہے کہ قدیم مصر اور یونانی تہذیب ایک دوسرے پر اثر انداز رہیں ۔ ان مجسموں میں مصری فن کی جھلک کے ساتھ یونانی اثر نمایاں ہے ۔