لندن (جیوڈیسک) لندن میں انڈر گراؤنڈ ٹرین سسٹم کے کارکنوں نے 48 گھنٹے کی ہڑتال شروع کر دی جس کے بعد ٹرین سروس معطل ہو گئی۔ ریل میری ٹائم اینڈ ٹرانسپورٹ یونین کی اپیل پر شروع کی جانے والی ہڑتال میں روزگار کے تحفظ اور کارکنوں کے لئے حفاظتی اقدامات بہتر بنانے کے مطالبات کئے گئے ہیں۔
انڈر گراؤنڈ ریلوے یونین کی ہڑتال سے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ یونین کے قائدین اور حکومت کے درمیان مذاکرات ناکام ہونے کے بعد ہڑتال کا اعلان کیا گیا۔ اس ہڑتال سے برطانوی حکومت کو لاکھوں پاؤنڈ کا نقصان اٹھانا پڑے گا۔