سڈنی (جیوڈیسک) سیریز ہارنے کے بعد انگلش ٹیم ہمت بھی ہار گئی، پانچویں ٹیسٹ کے دوسرے روز انگلینڈ کی ٹیم 155 کے اسکور پر ڈھیر ہو گئی۔ انگلینڈ کی پانچ وکٹیں صرف 23 رنز پر گر گئیں، لیکن بین اسٹوک نے 47 اور اسٹورٹ بروڈ نے 30 رنز بنا کر ٹیم کو فالو آن سے بچالیا۔
انگلش ٹیم 155 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔ مچل جونسن، پیٹرسڈل اور رائن ہیرس نے تین تین وکٹیں حاصل کیں، آسٹریلیا نے دوسرے روز کھیل کے اختتام تک چار وکٹ پر 140 رنز بنائے، کرس راجر 73 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں۔