لندن (جیوڈیسک) لندن میں فیشن ویک کی رنگینیاں جاری ہیں۔ ماڈلز کی کیٹ واک نے ایونٹ کی رونقیں دوبالا کر دیں۔لندن فیشن ویک میں نت نئے فیشن لوگوں کو اپنے سحر میں جکڑے ہوئے ہیں۔ نئے ڈیزائنز پر مبنی کلیکشن نے جہاں لوگوں کی توجہ اپنی جانب مبذول کرائے رکھی وہاں ماڈلز کی سج دھج بھی اپنی مثال آپ تھی۔
برٹش برانڈ کی جانب سے آج پیش کی گئی دوہزار پندرہ کی گرمی اور بہار کی نئی کلیکشن، شو میں بہار کی مناسبت سے رنگوں کے حسین امتزاج پر مبنی ملبوسات متعارف کرائے گئے، ماڈلز نے ہائی ہیل کے بجائے فلیٹ شوز پہنے کیٹ واک کی۔ فیشن ویک کا کل آخری روز ہے۔