لندن (جیوڈیسک) لندن میں فیشن ویک کی رنگنیاں جاری ہیں، دوہزار پندرہ کی فیشن کلیکشن پیش کر دی گئی، لندن فیشن وویک میں معروف ڈیزا ئنرز کی جانب سے موسم گرما اور موسم بہار کے جدید اور خوبصورت ملبوسات کی نمائش کی گئی، نئے ڈیزائنز پر مبنی کلیکشن نے جہاں لوگوں کی توجہ اپنی جانب مبذول کرائے رکھی وہیں ماڈلز کی سج دھج بھی اپنی مثال آپ تھی۔
ڈیزائنرز کی جانب سے ٹاپ اور اسکرٹس کلیکشن پیش کی گئی جسے حاضرین نے خوب سراہا،فیشن ویک مزید دو روز تک لندن میں اپنی رنگینیاں بکھیرتا رہے گا۔