لندن (جیوڈیسک) 62ویں فیشن ویک کا شاندار آغاز ہو گیا ہے جہاں حسین ماڈلز نے پہلے روز دیدہ زیب ڈیزائن زیب تن کر کے ریمپ پر جلوے بکھیرے۔ یہ فیشن ویک 22 ستمبر تک جاری رہے گا۔
فیشن ویک کا آغاز مشہور و معروف فیشن ڈیزائنرز کے دلکش اور رنگین ڈیزائنز سے ہوا جنہیں پہن کر ماڈلز ریمپ پر جلوہ گر ہوئیں تو دیکھنے والے دیکھتے رہ گئے۔
اس رنگا رنگ فیشن ویک کے دوران 52کیٹ واکس کا انعقاد کیا جائے گا جبکہ اس دوران تقریباً پا نچ ہزار افراد کی شرکت متوقع ہے۔