لندن(جیوڈیسک)لندن فیشن ویک میں منفرد ڈیزائنزنے حاضرین کی دادوصول کرلی۔ نت نئے کلیکشن نے میلہ لوٹ لیا۔
رنگ روشنی اور کیمروں کی فلیشز کی چکا چوند۔ فیشن ویک کی یہی رونقیں سب کو بھاتی ہیں کوئی تہوار ہو یا نیا سال۔ فیشن میں کیا ان ہے کیا آئوٹ۔۔ان سب کی خبر رکھنی ہو تو لوگ دیکھتے ہیں فیشن ویک۔
لندن میں ہونے والا فیشن ویک بھی اپنی مقبولیت میں سب سےآگے ہے۔ جہاں منفرد ہیئراسٹائلز، کلیکشن نے چار چاند لگادیئے۔ فیشن کی دنیا میں کمال فن تو یہ ہے کہ سخت مقابلے کے باوجود انفرادیت قائم رہی۔ ہر ڈیزائنر اپنی تخلیقی صلاحیتیوں کو استعمال کرتے ہوئے فیشن ویک میں جان ڈال گیا۔