لندن موٹو جی پی، پریکٹس سیشن میں جارج لورینزو کی فتح

London

London

لندن (جیوڈیسک) برطانیہ میں ہونے والے موٹو جی پی پریکٹس سیشن میں جارج لورینزو فاتح قرار پائے۔ سلور سٹون میں برٹش گراں پری ہونے والی موٹو جی پریکٹس ریس میں دلچسپ مقابلہ دیکھنے کو ملا، شائقین کی بڑی تعداد نے ریس میں شرکت کی۔ورلڈ چیمئن جارج لورینزو اور مارک میں سخت مقابلہ ہوا۔

لورینزو نے تیز ترین لیپ کا فاصلہ دو منٹ 73 سیکنڈ میں طے کر کے پہلی پوزیشن حاصل کی جبکہ مارک 22 سیکنڈ سے دوسرے نمبر پر رہے، ڈینی پیڈروسا تیز ترین رفتار سے لیپ کا فاصلہ طے کرنے والے تیسرے رائیڈر رہے۔