لندن: فیسوں میں اضافے کے خلاف طلبا کا احتجاجی مظاہرہ

Protest

Protest

لندن (جیوڈیسک) اعلیٰ تعلیم کے لئے فیسوں میں تین گنا سے زائد اضافے کے خلاف طلبا نے مظاہرہ کیا۔ احتجاج میں ہزاروں طلبا نے شرکت کی۔ چند طلبا نے پارلیمنٹ کی جانب مارچ کرنے کی کوشش کی تو پولیس نے انہیں روک لیا۔

جس پر انہوں نے پتھراؤ کیا، توڑ پھوڑ کی اور پولیس پر کرسیاں اور دوسری اشیا بھی پھینکیں۔ طلبا نے فیسوں میں اضافے کے خلاف 2010 میں بھی احتجاج کیا تھا۔