لندن: حامد میر سے یکجہتی کے لیے پاکستان ہائی کمیشن کے سامنے مظاہرہ

London

London

لندن (جیوڈیسک) حامد میر سے یکجہتی کیلیے لندن میں پاکستان ہائی کمیشن کے باہر مظاہرہ کیا گیا۔ برطانیہ میں پاکستان کی مختلف صحافتی، سیاسی اور سماجی تنظیموں نے حامد میر سے اظہاریک جہتی کے لیے ہونے والے اس مظاہرے میں حصہ لیا۔

پاکستان ہائی کمیشن کے سامنے کیے گئے اس احتجاج میں مطالبہ کیا گیا کہ سینئر صحافی پر حملے کی تحقیقات کا عمل شفاف بنایا جائے، مظاہرین نے حملہ آوروں کی بھی جلد گرفتاری کا مطالبہ کیا۔