لندن: ہالی وڈ کامیڈی ایکشن فلم ریڈ ٹو کا پریمیئر، اسٹارز کا جمگھٹا

London

London

ہالی ووڈ (جیوڈیسک) ہالی ووڈ کی کامیڈی ایکشن فلم ریڈ ٹو کے پریمیئر میں آسکر ایوارڈ یافتہ اداکارہ ڈیم ہیلن اور آیکشن ہیرو بروس ویلس جلوہ گر ہوئے۔ فلم کے پریمیئر کے لیے ریڈ کارپٹ سجایا گیا۔ جسے فلمی اداکاروں نے رونق بخشی ڈیم ہیلن نے دو ہزار چھ میں بننے والی فلم دی کوئن سے مقبولیت حاصل کی ۔ لندن میں ان دنوں برطانوی ولی عہد کی خبریں سرخیوں میں ہیں۔ اس حوالے سے ایک سوال میں ڈیم ہیلن نے کہا کہ ولی عہد کی خبر سننے کے لیے بیتاب ہیں۔

ریڈ ٹو باکس آفس پر پانچویں پوزیشن لیے ہوئے ہے۔ دو ہزار دس میں بننے والی فلم ریڈ کا سیکوئل ہے۔ فلم ریٹائر ڈسی آئی اے اہلکاروں کی زندگی پر مبنی ہے۔ جس میں ایٹمی دہشت گرد کو قابو کرنے کے دلفریب اور ایکشن سے بھرپور مناظر دیکھنے کو ملیں گے۔