لندن (جیوڈیسک) ہالی وڈ کے مشہور ہدایت کار ایلن وڈی کی نئی فلم بلیو جیسمین کا پریمئیر لندن میں ہوا۔ اس فلم کی کہانی ایک ایسی خاتون کے گرد گھومتی ہے جو زندگی میں خاص کامیابی حاصل نہ کرسکی۔
لیکن اپنی چھوٹی بہن کو اپنے جیسا ہی بنانا چاہتی ہے۔ اس فلم کے مرکزی کردار Blanchett Cate اور Alec Baldwin نے نبھائے ہیں۔ یہ فلم برطانیہ میں 27 ستمبر کو ریلیز کی جا رہی ہے۔ امریکا میں اس کی نمائش ایک ماہ پہلے سے ہی جاری ہے۔