لندن (جیوڈیسک) لندن میں ہالی وڈ کی نئی فلم ہمنگ برڈ کا پریمئیر ہوا۔ اداکار جیسن اسٹیتھم اور اداکارہ اگاٹا بزیک ریڈ کارپٹ پر جلوہ گر ہوئے۔ لیسٹر اسکوائر میں ہوئی ریڈ کارپٹ تقریب میں فلم کے ہیرو جیسن اسٹیتھم اور ہیروئن پولش اداکارہ اگاٹا بزیک کا شاندار استقبال کیا گیا۔
جیسن نے مداحوں کو آٹو گراف دییاوران کے ساتھ تصویریں بھی کھنچوائیں۔ اسٹیون نائٹ کی ہدایت کاری میں بننے والی ایکشن سے بھرپوراس فلم میں جیسن اسٹیتھم نے سابق فوجی کا کردار انتہائی مہارت سے نبھایا ہے جو روز گار کی تلاش میں جرائم کی دلدل میں پھنستا چلا جاتا ہے۔ فلم ہمنگ برڈ 28 جون کو سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔