لندن (جیوڈیسک) سینٹرل لندن کے حیات ریجنسی چرچل ہوٹل کے مختلف حصوں میں گیس کے دھماکے کے بعد آگ لگنے سے 12 افراد زخمی ہوگئے، زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ ہوٹل خالی کرالیا گیا ہے۔
80 فائرفائٹرزآگ بجھانے میں مصروف ہیں۔ ہوٹل میں سابق صدرآصف زرداری بھی قیام پذیرتھے ، تاہم آتشزدگی کے وقت آصف زرداری ہوٹل میں موجودنہیں تھے۔ سابق صدر کے ساتھ ڈاکٹر عاصم بھی اسی ہوٹل میں مقیم تھے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر عاصم نے تصدیق کی ہے۔
کہ سابق صدر آصف زرداری خیریت سے ہیںاور وہ دوسرے ہوٹل منتقل ہوگئے ہیں۔ حیات ریجنسی چرچل ہوٹل کے مختلف حصوں میں دھماکے کے بعد آگ لگ گئی ہے، آگ بجھانے کے لیے فائر فائٹرز کی 80 گاڑیاں امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں جبکہ ترجمان اسکاٹ لینڈ یارڈ کے مطابق ہوٹل کے کچن میں گیس کا دھماکا ہوا تھا۔