لندن میں ہوئی گلیمر ایوارڈز کی رنگا رنگ تقریب

Glamor awards

Glamor awards

لندن میں گلیمر ایوارڈز کی رنگا رنگ تقریب ہوئی جس میں اداکارہ وکٹوریہ بیکھم کو وومن ڈکیڈ اور ڈینئیل ریڈ کلف کو مین آف دی ایئر کا اعزاز حاصل ہوا۔ لندن کی سنہری شام میں ہالی ووڈ ستاروں کی برسات ہوئی۔ گلیمر ایوارڈز کی رنگا رنگ تقریب میں سب کو انتظار تھا کہ کسے ملے گا دھائی کی بہترین خاتون اور مرد کا اعزاز ایوارڈز شو کے ریڈ کارپٹ پر شرکت کرنے والے اداکاروں میں بھی کافی تجسس تھا۔

آخر کار وہ نام آہی گیا جس کا سب کو تھا انتظار۔۔سابق اسپائس گرل ، گلوکارہ و اداکارہ ڈیوڈ بیکھم کی بیگم ۔وکٹوریہ بیکھم کے نام ہوا یہ ایوارڈ وکٹوریہ بیکھم کو وومن آف ڈکیڈ کا ٹائیٹل ملا۔ ۔صرف یہی نہیں اس سال کا سب سے بڑا ایوارڈ لے اڑے اداکارڈینئیل ریڈکلف۔۔جو ہیری پوٹر سیریز سے مشھور ہوئے۔

ڈینئیل ریڈ کلف کا کہنا تھا کہ انہیں یقین نہیں آرہا کہ وہ اتنے گلیمرس ہیں کہ انہیں مین آف دی ایئرکا ایوارڈ ملے۔ ایوارڈز شو میں شوبز سے تعلق رکھنے والی دیگر شخصیات کو بھی ایوارڈز سے نوازازگیا۔