لندن (جیوڈیسک) عمران فاروق قتل کیس میں مزید پیش رفت ہوئی ہے، عمران فاروق کی بیوہ شمائلہ عمران اپنے دو بچوں کے ہمراہ ویسٹ لندن کورٹ میں پیش ہوئیں اور اپنا بیان مجسٹریٹ کی عدالت میں قلمبند کروایا۔
دس پولیس اہلکاروں کے بیانات بھی قلمبند ہوئے ہوئے۔ شمائلہ عمران نے مجسٹریٹ کے رو برو اپنے پہلے بیان کی تصدق کی جو انہوں نے عمران فاروق کے قتل کے وقت دیا تھا۔
کورٹ کی جانب سے شمائلہ عمران کے بیان کو سیل کر کے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔