لندن (جیوڈیسک) فائر فائٹرز نے لندن کے انڈسٹریل اسٹیٹ میں گودام میں لگی آگ پر قابو پا لیا پے۔
برطانوی میڈیا کے مطابق جنوب مشرقی لندن کے صنعتی علاقے چارلٹن میں واقع گودام میں اچانک آگ لگ گئی۔ جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پوری عمارت کو لپیٹ میں لے لیا۔
آگ کی شدت اتنی زیادہ تھی کہ دھویں کے سیاہ بادل دور دور سے فضا میں نظر آنے لگے۔ مقامی میڈیا کے مطابق 70 فائر فائٹرز نے طویل کوششوں کے بعد آگ پر قابو پا لیا ہے اور واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ حکام نے آگ لگنے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات شروع کردی ہیں۔