لندن: عراق،افغانستان جنگ متاثرہ برطانوی فوجیوں کیلئے سائیکل ریلی

Soldiers

Soldiers

لندن (جیوڈیسک) لندن میں عراق و افغانستان جنگ سے لوٹنے والے معذور برطانوی فوجیوں کی مالی معاونت کیلئے فنڈ ریزنگ مہم کے دوران ورلڈ چمپئین سائکلیسٹ مارک کاوینڈش اور معروف گلوکار جیمس بلنٹ سمیت تیرہ سو سائیکل سواروں کی منفرد ریلی کا انعقاد ہوا۔ اس موقع پر ورلڈ چمپئین سائکلیسٹ مارک کا کہنا تھا کہ ہزاروں افراد کی اس ریلی میں شرکت اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ برطانوی اقوام اپنے فوجی ہیروز کے ہر مشکل وقت میں شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

معروف سنگر جمیز بلنٹ نے کہا کہ ہمیں اپنے ہیروز کی لازوال قربانیوں کو فراموش نہیں کرنا چاہیے جو وار زون میں ملک و قوم کے تحفظ کیلئے ناصرف اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرتے ہیں بلکہ عمر بھر کیلئے معذور بھی ہوجاتے ہیں ۔ ہزاروں افراد اس چیریٹی سائیکل ریس کو دیکھنے لیے لندن کی سڑکوں پر موجود تھے جنہوں نے تالیاں بجاکر سائیکل سواروں کو خراج تحسین پش کیا اور معذور فوجیوں کی فلاح و بہبود کیلئے عطیات دئیے۔