لندن : جیمزبونڈ فلم اسکائی فال کی ڈی وی ڈیز کا اجرا، اسکائی فال ٹرین متعارف

Jymz Bund Sky fall

لندن (جیوڈیسک)لندن اب آب بھی بونڈ ٹرین میں سفر کرسکتے ہیں۔جی ہاں بالکل ، ہالی ووڈ کی بونڈ فر نچا ئز کے پچاس سال مکمل ہونے پر ریلیز کی گئی بونڈ سیریز کی 23 ویں فلم اسکائی فال کی ڈی وی ڈیز کے اجرا کے موقع پرلندن میں بونڈ تھیم ٹرین متعارف کروادی گئی ہے۔

خصوصی طور پر ڈیزائن کی گئی بونڈزیر و زیرو سیون ٹرین کا افتتاح کنگز کراس اسٹیشن پر بونڈ گرل نومی ہیرس کے ہاتھوں کروایا گیا۔

لندن سے ایڈن برگ تک سفر طے کرنے والی اس ٹرین کا نمبر91007رکھا گیا ہے جسکی گیارہ کی گیارہ بوگیوں کے بیرونی ڈھا نچے پر ا سکائی فال فلم کی مختلف تصاویر سے تشہیر کی گئی ہے۔