لندن میں کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے ملین مارچ

Million March

Million March

لندن (جیوڈیسک) لندن میں پاکستانیوں نے کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لئے ملین مارچ کیا۔ مارچ میں برطانوی پارلیمنٹ کے اراکین اور مختلف جھوٹی بڑی سیاسی جماعتوں کے نمائندے بھی شریک ہوئے۔

برطانوی پارلیمنٹ کے اراکین اور دیگر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کشمیریوں کے حق خود ارادیت کا مطالبہ کیا۔ مظاہرین نے بھارتی فوج کے کشمیر سے اخراج اور کشمیریوں کے حقوق کے خلاف احتجاج کیا اور مطالبہ کیا کہ برطانوی حکومت اس سلسلے میں اپنا کردار ادا کرے۔ لندن میں ہونے والے کشمیر ملین مارچ بلاول بھٹو بھی شریک ہوئے۔

اطلاعات کے مطابق بھارتی شرپسندوں نے کشمیریوں کے حق خود ارادیت کیلئے ملین مارچ کو سبوتاژ کرنے کی کوشش کی اور سٹیج پر بوتلیں پھینکیں۔ ہنگامہ آرائی پر برطانوی پولیس نے سٹیج کا کنٹرول سنبھال لیا۔

بعد ازاں لارڈ نذیر احمد کی سربراہی میں وفد نے برطانوی وزیراعظم کی رہائشگاہ 10 ڈائوننگ سٹریٹ میں کشمیریوں کے حوالے سے مفاہمت کی ایک یادداشت پیش کی. خصوصی گفتگو کرتے ہوئے۔

لارڈ نذیر احمد کا کہنا تھا کہ آج ہزاروں کی تعداد میں لوگ کشمیری عوام اور ان کے حقوق کی آزادی کیلئے لندن میں اکھٹے ہوئے تھے۔ لندن میں کشمیریوں کے‌ حق خود ارادیت کے حق کیلئے اس سے بڑا اجتماع آج سے پہلے کبھی نہیں ہوا تھا۔