لندن (جیوڈیسک) برطانیہ پر ایک بار پھر دہشتگردی کے سائے منڈلانے لگے برطانوی پولیس اور کاونٹر ٹریرازم ڈیپارٹمنٹ نے لوٹن کے علاقے میں سات مختلف مقامات پر چھاپے مار کر دہشتگردی کی منصوبہ بندی کے الزام میں 4 افراد کو گرفتار کر لیا۔
سکیورٹی حکام کے مطابق گرفتار ہونے والے تمام افراد کی عمریں 30سال کے قریب ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار افراد کو لندن پولیس اسٹیشن میں رکھا گیا ہے۔
چاروں افراد پر دہشت گردی کا منصوبہ بنانے کے الزام ہے تاہم حالیہ کارروائی کا پیرس حملوں سے کوئی تعلق نہیں۔ فی الحال ملزمان کا کسی دہشت گرد تنظیم سے تعلق ظاہر نہیں کیا گیا تاہم پولیس پوچھ گچھ میں مصروف ہے۔