لندن : ایم کیو ایم کے دفتر اور الطاف حسین کے گھر سے 4 لاکھ پاونڈ ملے، برطانوی نشریاتی ادارہ

Altaf Hussain

Altaf Hussain

لندن (جیوڈیسک) برطانوی نشریاتی ادارے نے دعوی کیا ہے کہ متحدہ کے دفتر اور الطاف حسین کے گھر پر 2 چھاپوں میں 4 لاکھ پاونڈ ملے، دفتر پر6 دسمبر 2012 اور گھر پر18 جون 2013 کو چھاپا مارا گیا تھا۔ جبکہ برطانوی نشریاتی ادارے کے پروگرام میں فاروق ستار نے اعتراف کیا ہے کہ لندن پولیس نے کچھ رقم ضبط کی۔ فاروق ستار نے کہا کہ بالکل درست اعداد و شمار معلوم نہیں۔ انہوں نے کہا کہ متحدہ قومی موومنٹ منی لانڈرنگ میں ملوث نہیں۔

برطانی نشریاتی ادارے کی دستاویزی فلم انتہا پسند اور طالبان نواز عناصر کے زیر اثر ہے۔ مخالفین کے لیے الطاف حسین کی دھمکی آمیز تقاریر فاروق ستار کو دکھائی گئیں۔ فاروق ستار کا کہنا تھا کہ الطاف حسین مذاق کررہے تھے، ان کی دھمکیوں کا مقصد کچھ نہیں تھا۔ فاروق ستار نے برطانوی نشریاتی ادارے کے پروگرام میں کہا کہ پاکستان میں تشدد کو ہوا دینے کے لئے لندن سے کبھی دھمکیاں جاری نہیں کی گئیں۔