لندن (جیوڈیسک) لندن ملالہ یوسف زئی کو خواتین کے حقوق کے ایک اور ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔کے ساتھ بینک سنٹر میں ریچ آل وومن ایوارڈ دینے کی تقریب ہوئی جس میں ملالہ یوسف زئی کو خواتین کے حقوق کیلئے کام کرنے پر یہ ایوارڈ دیا گیا۔
انہوں نے یہ ایوارڈ برطانیہ کے انسانی حقوق کے علمبردار نکولس ونٹن سے وصول کیا۔ اس موقعے پر اپنے خطاب میں ملالہ کا کہنا تھا کہ دنیا میں خواتین خصوصا بچیوں کے حقوق کیلئے بہت زیادہ کام کرنے کی ضرورت ہے۔