لندن میراتھن،فنشنگ لائن کے قریب خاتون ایتھلیٹ زندگی کی بازی ہار گئی

London Marathon

London Marathon

لندن (جیوڈیسک)برطانوی میراتھن ریس کے دوران ایک خاتون ایتھلیٹ کلیئر سکوائرز ہلاک ہو گئی،پولیس اور انتظامیہ کے مطابق ایتھلیٹ کی موت دل کا دورہ پڑنے سے ہوئی۔لندن کے شہر ہوو میں سولہ میل کے فاصلے پر مشتمل ۔

میراتھن ریس کا انعقاد ہوا جس میں نو ہزار سے زائد افراد نے حصہ لیا۔ریس میں ایک تیس سالہ ایتھلیٹ کلئیر سکوائرز کو فنشنگ لائن سے کچھ فاصلے پر زمین پر گرنے کے بعد طبی امداد دینے کی کوشش ۔

کی گئی۔سسیکس پولیس کے مطابق ایتھلیٹ کو سسیکس کانٹی ہسپتال لے جایا گیا جہاں ان کا ہنگامی آپریشن بھی کیا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہو سکی۔میراتھن ریس کے ڈائریکٹر کا کہنا ہے کہ یہ انتہائی افسوس ناک واقعہ ہے۔