لند(جیوڈیسک) نلندن کے علاقے وول وِچ میں 2افراد نے حملہ کر کے برطانوی فوجی قتل کر دیا۔جس کے بعد صورتحال کشیدہ ہو گئی ہے۔ نسل پرست تنظیموں کی جانب سے مسلمانوں کے خلاف مظاہرے کیے گئے۔لندن میں فوجی کے قتل کی دہشت ناک واردات سے برطانیہ بھر میں لوگ سکتے میں آگئے ہیں۔کارحادثے کے بعدفوجی پرحملہ کرنے والے ملزموں نے اسے ہلاک کرکے لاش سڑک پر ڈال دی تھی اور 20 منٹ تک اسی طرح لوگوں کوخوف زدہ کرتے رہے۔
جب پولیس آئی تو اس پر بھی حملہ کرنے کی کوشش کی تاہم دونوں افرادپولیس کی فائرنگ کانشانہ بن گئے۔برطانوی وزیراعظم نے فوجی کے قتل کی واردات کودہشتگردی ٹھہرایا ہے۔اب تک کی تحقیقات میں کوئی ٹھوس بات تو سامنے نہیں آ سکی لیکن ابتدائی اطلاعات کے مطابق حملہ آور سیاہ فام مسلمان تھے۔
یہ خبر سامنے آتے ہی برطانیہ کی مسلم کمیونٹی میں تشویش کی لہر دوڑ گئی۔واقعے کے فوری بعد جنوب مشرقی لندن میں کشیدگی پھیل گئی۔ایک نسل پرست تنظیم انگلش ڈیفنس لیگ نے مظاہرے شروع کر دیے اور پولیس کے مطابق وول وچ، کینٹ اور ایسیکس میں مساجد پر حملے بھی کیے۔ ان حملوں میں ملوث 2 افراد کو گرفتار بھی کر لیا گیا ہے۔